آپ کا کیمرہ، آپ کا سرکس، شان شاہد کا انفلوئنسرز پر ظنز
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایت کار شان شاہد نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے افراد کے مین سٹریم شوبز میں آنے کے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض مقبولیت کو طویل مدتی کامیابی سمجھنے کے بجائے فن سیکھنے اور تربیت حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے ،انہیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ فلم یا ٹی وی کے کسی منصوبے میں کس شخص کو شامل کیا جا رہا ہے ۔ ان کے مطابق کری ایٹرز اپنی مرضی کے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا، آپ کا کیمرہ، آپ کا سرکس! جو چاہیں کریں، میں کچھ نہیں کہہ سکتا، میرا اس پر کوئی کنٹرول نہیں۔ تاہم انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ کسی شخص کی اچانک حاصل ہونے والی شہرت لازماً پائیدار کیریئر میں تبدیل نہیں ہوتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments