شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شفقت امانت علی کا کینسر  میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کراچی (این این آئی)گلوکار اور معروف میوزک بینڈ فیوزن کے سابق مرکزی گلوکار شفقت امانت علی نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔

28 نومبر کو ہونے والی سٹیج پرفارمنس سے متعلق حالیہ پریس کانفرنس کے دوران گلوکار نے انکشاف کیا کہ مجھے میں نایاب قسم کے بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جسے ملٹی پل مائیلوما کہتے ہیں۔ اب میں علاج کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ کلیئر آئی ہے ، تاہم مجھے اب بھی مخصوص کیموتھراپی کے کورس اور سٹیم سیل تھراپی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...