میں نیپال میں ڈوب رہا تھا کوئی بچانے نہیں آیا: امیتابھ بچن
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ نیپال میں کیاکنگ (چھوٹی کشتی چلانا) کے دوران میری کشتی الٹ گئی تھی اور کچھ دیر تک کوئی بھی مجھے بچانے کے لیے نہیں آیا تھا۔
امیتابھ بچن نے بتایا کہ مجھے کشتی ایک سمت میں موڑنی تھی، لیکن میں نے اسے دوسری سمت میں موڑ دیا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی، مجھے پانی سے باہر نکالنا بھی خاصا مشکل ثابت ہوا، بالآخر وہاں موجود افراد مجھے بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments