تحریک انصاف کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار , پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر

تحریک انصاف کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار , پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 7ڈاکٹر ،ایک بیرسٹر، ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 19امیدواروں میں ایم اے اور ڈبل ایم اے ہیں پی پی کے امیدواروں میں 4ڈاکٹر ، ایک بیرسٹر،ایم اے اور ڈبل ایم اے شامل ہیں، ن لیگ تیسرے نمبر پر ہے ، 9ایم اے اور ڈبل ایم اے امیدوار

لاہور ( یاسین ملک ) عام انتخاباب 2018میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار تحریک انصاف دوسرا نمبر پیپلزپارٹی اور تیسرا نمبر مسلم لیگ ن کا ہے ۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 7ڈاکٹر ایک بیرسٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 19امیدواروں میں ایم اے اور ڈبل ایم اے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4ڈاکٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر اور 9ایم اے اور ڈبل ایم اے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے امیداروں میں 4ڈاکٹر ، ایک بیرسٹر جبکہ ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 13امیدوار ایم اے اور ڈبل ایم اے شامل ہیں ۔ تحریک انصاف کے سا ت ڈاکٹر وں میں حلقہ این اے ایک سے ڈاکٹر حید ر علی خان ، این اے 98سے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ ، این اے 106سے ڈاکٹر نثار احمد بٹ ، این اے 125سے ڈاکٹر یاسمین راشد ، این اے 139سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، این اے 247سے ڈاکٹر عارف علوی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 4ڈاکٹر امیدواروں میں این اے 79سے ڈاکٹر نثار احمد ، این اے 88سے ڈاکٹر مختار بھرت ، این اے 91سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ، این اے 247سے ڈاکٹر افنان اﷲ شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں جن میں این اے 30سے ڈاکٹر ارباب عالمگیر این اے 45سے ڈاکٹر عارف حسین طوری ، این اے 227سے ڈاکٹر عرفان مگسی اور این اے 271سے ڈاکٹر برکت علی بلوچ شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں