عوامی تحریک کاشیخ رشید کی حمایت کافیصلہ ،گنڈا پور سے ملاقات طے

عوامی تحریک کاشیخ رشید کی حمایت کافیصلہ ،گنڈا پور سے ملاقات طے

9جولائی کو گنڈا پور شیخ رشید سے ملاقات کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے موٹر سائیکل پر مہم ،مجھے ووٹ دو، کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے ، خطاب

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک نے حلقہ این اے 60اور 62میں شیخ رشید احمد کی حمایت کافیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں خرم نواز گنڈاپور اور شیخ رشیداحمد کی9جولائی کو راولپنڈی میں ملاقات طے ہے ،اس سے قبل خرم نواز گنڈاپور عوامی تحریک کے کارکنوں سے مشاورت بھی کریں گے ،شیخ رشید سے ملاقات کے بعد خرم نواز گنڈا پور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،عوامی تحریک ہر اس امیدوار کی حمایت کرے گی جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف عوامی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ، ادھر راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے موٹر سائیکل پر مہم جاری رکھی ہے ،شیخ رشید نے ٹرانسفارمر چوک میں عام شہری سے لفٹ لی اور کارنر میٹنگ میں جا پہنچے ،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مجھے اور تحریک انصاف کو ووٹ دو ، دریں اثنا ء ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ فیصلے کی گھڑی آگئی ،نوازشریف نے سارے ناکام ڈنکے بجائے ، اب کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں