عشرہ رحمت للعالمینؐ :مسافر گاڑیوں میں میوزک پر پابندی عائد

عشرہ رحمت للعالمینؐ :مسافر گاڑیوں  میں میوزک پر پابندی عائد

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے کہاہے

لاہور(اکنامک رپورٹر،اے پی پی)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے کہاہے کہ عشرہ رحمت للعالمینؐ کے دوران مسافر گاڑیوں میں ہر قسم کے گانے اور میوزک بجانے پر پابندی عائد ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں فاروق حیدر نے مسافر بسوں میں کورونا ایس او پیزکا جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے پر 10گاڑیوں کے چالان جبکہ 5گاڑیوں کو تھانے میں بند کرکے 12 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں