لکی مروت میں پہلی بارخواتین کااحتجاج،بل نذرآتش

لکی مروت میں پہلی بارخواتین کااحتجاج،بل نذرآتش

لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک )اٹھارہ گھنٹے بجلی غائب، 14 گھنٹے گیس بند، لکی مروت میں برقع پوش خواتین نے گیس کے بل جلادئیے .

سڑک پر نکل کر احتجاج کیا، قاضی اشفاق چوک پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔گیس و بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرتی خواتین نے دھرنے کے دوران ہی نماز بھی ادا کی، خواتین 6 گھنٹے تک احتجاج کرتی رہیں، دھرنا دینے والی خواتین کا کہنا تھا کہ بل دیکھیں اور گیس کی دستیابی دیکھیں، ایک دوسرے کے بالکل الٹ، اتنا زیادہ بل اور اتنی کم گیس.
خواتین کے احتجاج کے باعث شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ سے پہلے مذاکرات ناکام ہوئے بعد میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں یقین دہانی کرائی گئی کہ بجلی اور گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔اس یقین دہانی پر خواتین نے احتجاج ختم کردیا۔ خیال رہے کہ لکی مروت میں پہلی بار خواتین اس طرح سڑک پر احتجاج کرتی نظر آئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں