مردان میں دھماکا،3افرادجاں بحق،7زخمی

مردان میں دھماکا،3افرادجاں بحق،7زخمی

مردان(نیوزایجنسیاں)مردان کے علاقہ جلالہ پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے نتیجے میں3افرادجاں بحق اور2اہلکاروں سمیت 7زخمی ہوگئے ،ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑا،ڈی پی او مردان ظہور آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے ، دھماکے سے رکشہ میں سوار 3افراد جاں بحق ہوئے ۔انہوں نے بتایاکہ پولیس موبائل میں سوار 2اہلکار اور رکشہ میں سوار 3افراد دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں،ڈی پی او کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے پہلے سے نصب تھا، پولیس گاڑی گزرتے ہی دھماکا ہوا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور،گورنرفیصل کریم کنڈی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پررنج وغم کااظہارکیاہے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں