فیول ایڈجسٹمنٹ:بجلی3.33روپے یونٹ مزید مہنگی،جولائی کے بلوں میں وصولی

فیول ایڈجسٹمنٹ:بجلی3.33روپے یونٹ مزید مہنگی،جولائی کے بلوں میں وصولی

اسلام آباد(نامہ نگار)نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ،سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 3 روپے 41 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔

 نیپرا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بجلی 3.33روپے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ تاہم نیپر انے اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 67 پیسے کمی کردی، کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی 2024 کے بلوں میں ملے گا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں