ترامیم سے استحکام آئے گا

 ترامیم سے استحکام آئے گا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔۔۔

بیان میں وفاقی وزیر نے آئینی اصلاحات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، وفاقی کابینہ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل ر حمن اور تمام اتحادی جماعتوں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی کامیابی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،مقصد پارلیمنٹ کے وقار کو بحال کرنا ہے ، آئینی ترامیم سے آئینی و قانونی معاملات کو مزید استحکام ملے گا منتخب نمائندوں نے آئینی بالادستی بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں