پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کا وقت نامناسب :فضل الرحمن
اسلام آباد(آن لائن)سر براہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی کال کا وقت نامناسب ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا۔
مسلسل احتجاجی کالز کی وجہ سے احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی ہے ۔احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے پارٹی میں مناسب اور موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔نائن الیون کے بعد امریکہ عفریت کی طرح افغانستان میں اترااور ہم نے اڈے دئیے ۔انہوں نے کہاپاکستان میں ایسے ذہن کے لوگ موجود تھے جو افغان طالبان کو سپورٹ کر رہے تھے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاپاکستان میں اتفاق تھا کہ افغان طالبان ہی وہ قوت ہیں جو پاکستان مخالف نہیں ۔افغانستان میں نئی حکومت کے بعد ہمیں سفارتی اور سیاسی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں تھے ۔انہوں نے کہادورے کو ملک کے لئے مفید بنانے کی خاطر وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ۔انہوں نے کہادورے کے بعد الیکشن ہوا تو نجانے کس کی نظر لگی ہمارے ساتھ بدترین دھاندلی ہوئی ۔سینیٹ ،قومی اسمبلی میں ہمارے بغیردو تہائی اکثریت نہیں بن سکتی تھی ۔انہوں نے پھر پارٹیوں کے اندر سے بندے چوری کرنے تھے اور لوٹوں کے ووٹوں سے نظام بنانا تھا ۔