پولیس کی پکڑ دھکڑ کے دوران پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ، اہل علاقہ کا تھانے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑمیں سیاسی کارکن زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے رات کے اندھیرے میں چاہ بوہڑ والا کے رہائشی کارکن یاسر ملہی کے گھر دھاوا بول دیاپولیس کو دیکھ کر یاسر ملہی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنی چھت سے دوسری چھت پر چھلانگ لگانے کی کوشش کی توملحقہ دیوار آگری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اس کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یاسر ملہی کی لاش کو پولیس اسٹیشن کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔