پشاورہائیکورٹ:26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے پرخارج
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 26 وی آئینی ترمیم کو غیر آئینی طریقے سے اسمبلی سے منظور کیا گیا، جس دن ترمیم لائی گئی اس دن پارلیمان میں ارکان کی تعداد پوری نہیں تھی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا یہ کیس آئینی بینچ میں زیرسماعت ہے ،اچھا ہوگا درخواست گزار اس کو واپس لیں،بعد ازاں عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔