پب جی گیم پر دوستی :امریکی لڑکی کا پاکستانی نوجوان سے نکاح
چترال (مانیٹرنگ ڈیسک)پب جی گیم پر تین برس کی دوستی کو رشتے میں بدلنے کیلئے 18 سالہ امریکی لڑکی پاکستان پہنچ کر چترالی نوجوان سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئی۔
۔فلورز سارہ دو روز قبل چترال پہنچیں جہاں انہوں نے منگل کو 23 سالہ دوست شہاد حسین کے ساتھ نکاح کر لیا۔ پولیس کے مطابق شہاد اور فلورز سارہ کی نکاح تقریب 19 نومبر کو ہوٹل میں منعقد ہوئی ، شاہی مسجد چترال کے خطیب نے نکاح پڑھایا۔