تشدد کی راہ اپنانے والے اپنی قبر کھود رہے :حافظ نعیم
لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ انہوں نے باربار یہ کہا کہ جو جیتاہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو،کراچی مئیر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا اور عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکا ماراگیا۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے ۔ ہنگامی بنیادوں پر جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے ، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ، 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔