سموگ ختم ہونے میں کم از کم 10 سال لگیں گے :مریم اورنگزیب
لاہور(آن لائن،این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں سموگ کو شامل کیا ہے ۔مریم اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات میں سموگ کے خاتمے سے متعلق مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صوبائی وزیر نے کہا سموگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی کم از کم 10 سال لگیں گے ، ورلڈ بینک کے تعاون سے ای میس ٹرانزٹ پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔سموگ مانیٹرنگ کیلئے 6 اے کیو آئی مانیٹرز لگائے ہیں، فیکٹریوں کو امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کیلئے معاونت کررہے ہیں۔ کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار سپر سیڈرز دئیے ہیں۔