پنجاب میں دفعہ 144 کے خلاف متفرق درخواست پر حکومت سے جواب طلب

پنجاب میں دفعہ 144 کے  خلاف متفرق درخواست پر  حکومت سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں تین روز کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت،عدالت نے متفرق درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

 جسٹس شاہد کریم نے شہری نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بار بار دفعہ 144کا نفاد کر رہی ہے دفعہ 144کا نفاذ غیر قانونی غیر آئینی ہے ، آئین کے تحت کسی سیاسی جماعت کو پر امن احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا، لہذا عدالت دفعہ 144کا نفاذ کالعدم قرار دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں