فتنہ پارٹی سے سکیورٹی اہلکار محفوظ نہ میڈیا ورکرز :عظمیٰ بخاری

 فتنہ پارٹی سے سکیورٹی اہلکار محفوظ  نہ میڈیا ورکرز :عظمیٰ بخاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے فتنہ پارٹی کے ہاتھوں نہ تو سکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں اور نہ ہی میڈیا ورکرز۔

یہ ان جعلی اور نام نہاد پرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھناؤنا چہرہ ہے  جو بے نقاب ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے شدت پسندوں کے ہاتھوں میڈیا نمائندوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میں ٹی وی چینل پر جتھے کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو بہت شرمناک فعل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں