علی امین اور بشریٰ بی بی کو تحویل میں لینے کا یقین سے نہیں بتایا جا سکتا: رانا ثنا

علی امین اور بشریٰ بی بی کو تحویل میں  لینے کا یقین سے نہیں بتایا جا سکتا: رانا ثنا

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کو تحویل میں لینے کا ابھی یقین سے نہیں بتایا جا سکتا، تحویل میں لینے کا حتمی نہ بتایا جائے تو اندازوں سے ہی گفتگو کی جا سکتی ہے ۔

 میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا نے کہا یہ لوگ لاشیں تلاش کر رہے تھے وہ نہیں دی جائیں گی، ریڈ زون میں کسی کو بھی احتجاج کیلئے آنے کی اجازت نہیں ، پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کی پیشکش کی ،ڈی چوک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا بشریٰ بی بی نے نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں