بہاولپور:اجتماعی زیادتی ، تشدد کا شکار 24 سالہ لڑکی جاں بحق
بہاولپور(خبرنگار )اجتماعی زیادتی ، تشدد کا شکار 24 سالہ لڑکی ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔
نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر فورٹ عباس کی لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، تشدد کیا گیا ، جس سے گردے فیل ہوگئے ،پائوں پر تیزاب ڈالا گیا ،9 دسمبر کو وکٹوریا ہسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا قتل سمیت دیگر دفعات بھی شامل کردی گئیں ، اہلِ خانہ نے بتایا کہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر تشدد کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی - انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اورحکم دیا کہ ذمہ دار ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے -