سینیٹ سے بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ نہیں دیا:شبلی فراز
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تردید کردی ۔
شبلی فراز نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مقصد سیاسی عدم استحکام اور غیریقینی صورتحال زیرغور لانا ہے ، اس وقت کی حکومت پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتی۔ معاشی اور عالمی مسائل کو نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے ۔