بیلاروس میں پاکستانیوں کیلئے 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں

 بیلاروس میں پاکستانیوں کیلئے 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )پاکستانیوں کے لئے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی ، اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے استفسار کیا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لئے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کیلئے انڈسٹری، زراعت، ہا¶سنگ اور نان سکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں ، ملازمت کیلئے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا رہی ہے ۔ زبان سکھانے کا عمل نمل یونیورسٹی کے ذریعے جاری ہے ۔سیکرٹری نے کہا کہ سیزنل لیبر کے حوالے سے اٹلی نے پاکستان پر اعتماد کیا اور ہماری لیبر کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں،چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ پاکستانیوں کو بیلاروس جانے کی اجازت کب تک ممکن ہوگی؟ انہوں نے بتایا کہ 2 ماہ کے اندر بیلاروس کے ساتھ ہمارا ایم او یو (معاہدہ) بھی طے پا جائے گا، بیلاروس میں کم از کم تنخواہ 7 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہتر موقع ہو سکتا ہے ۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے صحت سہولت پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں