2026 معاشی پیشرفت کا سال
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2026 ملک کے لیے ترقی، خوشحالی اور نئی کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے گا۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سال 2025 میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمنوں کے خلاف نمایاں عسکری کامیابی حاصل کی، جس سے عالمی سطح پر ملک کی طاقت اور دفاعی صلاحیت کا بھرپور اظہار ہوا۔ انہوں نے 2025 کو دفاعی برتری کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2026 معاشی میدان میں پیش رفت کا سال ثابت ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2025 میں کئی اہم سنگِ میل عبور کیے ، صحت کے شعبے میں عالمی معیار کے طبی مراکز قائم کیے گئے اور دنیا کا سب سے بڑا ہیلتھ نیٹ ورک تشکیل دیا گیا،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 11 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کی گئی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے