بجلی 72پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل
اسلام آباد(نامہ نگار)نیپرانے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں 72پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔
اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ بدھ کو عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی ۔سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں تقریباً 72 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا۔