پاکستان نے بنگلہ دیشی ایئرلائن کو ڈھاکا سے کراچی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی،ابتدائی طور پربیمان بنگلہ دیش ایئرلائن کو تین ماہ یعنی 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیمان بنگلہ دیش ایئرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے جبکہ حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے نے بنگلہ دیش کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا این او سی جاری کردیا۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر کو پاکستان ایئرسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا۔ براہ راست پروازوں کی منظوری کے بعد بیمان ایئر کو کراچی ایئرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔