قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاتقرر سپیکر 12جنوری کو اعلان کریں گے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاتقرر   سپیکر 12جنوری کو اعلان کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر دو ہفتوں کے اندر کر دیا جائے گا،سپیکر ایاز صادق اس سلسلے میں 12 جنوری کو اہم اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تقرری میں بڑی رکاوٹ اس وقت دور  ہو گئی جب پی ٹی آئی نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدالتی پٹیشن واپس لے لی۔اس سے قبل سپیکر عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہیں کر سکتے تھے ۔قومی اسمبلی کا نیا اجلاس بھی 12جنوری کو شروع ہو گا، قومی اسمبلی کے ایڈوزئزر محمد مشتاق کا کہنا ہے کہ عدالتی فرنٹ بند ہونے سے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بنگلا دیش سے واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اپوزیشن وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوگی اور پروسس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں