وزارت تعلیم سے میری علیحدگی کا نوٹیفکیشن جعلی : رانا سکندر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا ہے جس میں ان کی وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے مکمل اعتماد کے ساتھ بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، ان کے عہدے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔