کراچی کا مقدمہ لڑونگی
کراچی(این این آئی )پاکستان ری پبلیکن پارٹی کی سربراہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کراچی کو سب سے زیادہ اہمیت دینا ہو گی ۔ کراچی کو معذور کیا ہوا ہے جب کراچی میں بزنس کمیونٹی نہیں چل سکے گی تو پاکستان کیسے ترقی کرے گا۔
میں کراچی کا مقدمہ لڑونگی ، کراچی کمائے گا تو پشاور بھی بسے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی ایم گروپ آف کمپنیز کی جانب سے جلدمنظر عام پر آنے والے بزنس چینل سین پروفٹ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ری پبلیکن پارٹی ملک کے کونے کونے میں عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے گی ۔