سابق ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد ن لیگ میں شامل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
شمولیتی پروگرام میں وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، مشتاق منہاس، شاہ غلام قادر اور دیگر نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوگ اکٹھے ہورہے ہیں ،لوگ جانتے ہیں کہ ہم مستقبل میں بھی کام کریں گے ، نوازشریف کشمیریوں کے وکیل ہیں۔ اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں، آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی، آزاد کشمیر کی سیاست میں جو بھی ہوسکا وہ کریں گے ۔