اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کی کل سماعت
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد کیس کی سماعت کل ہوگی ، جسٹس ارباب محمد طاہر سماعت کریں گے ۔
گزشتہ سماعت پر سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا تھا کہ کیس فائل ہونے کے بعد انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملاقات کے لیے مناسب آرڈر جاری کیا جائے ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اگر ملاقات کرائی گئی تو کیس آگے بڑھ سکے گا ،بعدازاں کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی تھی ۔