عمران کی پمز آمد، آنکھوں کے علاج کیلئے دوسرا انجکشن لگایا گیا

عمران کی پمز آمد، آنکھوں کے علاج کیلئے دوسرا انجکشن لگایا گیا

ماہرڈاکٹروں کے بورڈ نے طبی معائنہ کیا ،تما م ٹیسٹوں کے نتائج نارمل آئے اینٹی وی ای جی ایف انٹراوٹریل انجکشن کی دوسری ڈوز کے بعد ڈسچارج کردیاگیا

اسلام آباد (دنیانیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گزشتہ روز آنکھوں کے علاج کیلئے دوسرے انجکشن کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیاگیا،ماہرڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے ان کا طبی معائنہ کیا جس میں ان کے ایکو کارڈیو گرافی اور ای سی جی سمیت ٹیسٹوں کے نتائج نارمل آئے ،جس کے بعدآنکھوں کے ماہرڈاکٹرز نے انہیں ان کی رضامندی سے اینٹی وی ای جی ایف انٹراوٹریل انجکشن کی دوسری ڈوز دی ۔ہسپتال میں قیام کے دوران بانی پی ٹی آئی صحت مند نظر آئے اورانہیں علاج کے حوالے سے نسخہ اور ہدایات دینے کے بعد ڈسچارج کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں