سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم:آئینی عدالت

سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم:آئینی عدالت

نئی آئینی سکیم میں یہ اختیار آئینی عدالت کا، 27ویں ترمیم سے قبل سپریم کورٹ کا تھا آئینی عدالت کو تشریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا بھی اختیار:جسٹس عامر

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ میں قرار دیا کہ 27 ویں ترمیم سے قبل قانون و آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا، نئی آئینی سکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح کا اختیار آئینی عدالت کا ہے۔ فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے ، وفاقی آئینی عدالت کو تشریح کے کسی بھی مقدمہ کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی ہے ۔ جسٹس عامر فاروق نے عدالتی اختیارات کا فیصلہ سیل ٹیکس کے مقدمہ میں تحریر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ 27 ویں ترمیم سے سپریم کورٹ کے تشریح اور قانون سازی کے جائزے کا اختیار ختم ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں