کھاد سمگلنگ، سخت نگرانی کی جائے
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔
وفاقی وزیر نے مغربی سرحد پر قیمتوں کے فرق کے باعث کھاد سمگلنگ خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نگرانی کی ہدایت کی ، کھاد جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ حکومت مناسب قیمتوں پر کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے کیونکہ کھاد کی دستیابی قومی غذائی تحفظ کا بنیادی ستون ہے۔