اوگرا ریٹ نظر انداز،ایل پی جی 480 روپے کلو تک فروخت
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ، پنجاب حکومت کی کارروائیوں کے باوجود اوگرا ریٹ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
اوگرا نے ماہ اپریل کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 304 روپے مقرر کی ہے جبکہ شہر میں 430 سے 480 روپے فی کلو میں فروخت کی جاری ہے ، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ سے صارفین اور دکانداروں دونوں پریشان ہیں ، شہری کہتے ہیں، گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے ۔مافیا نے اس کی قیمت اتنی بڑھا دی ہے کہ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے ، دکاندار کہتے ہیں پلانٹ سے ہی اوگرا ریٹ پر ایل پی جی نہیں مل رہی۔