لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آج بارش،ژالہ باری کا امکان

 لاہور سمیت مختلف علاقوں میں  آج بارش،ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک، تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ خطرات و آفات کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے جاری اعلا میہ میں کہا گیا کہ پنجاب، سندھ ،بلوچستان ،گلگت بلتستان ،آزاد جموں و کشمیر ،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12سے 24گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پنجاب میں لاہور، مری سمیت دیگر شہروں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں