کرتارپور میں بیساکھی میلہ 15 اپریل سے شروع ،تیاریاں مکمل

کرتارپور میں بیساکھی میلہ 15 اپریل سے شروع ،تیاریاں مکمل

تین روزہ تقریبات ،بھارت سے 2800سکھ یاتری براستہ واہگہ پاکستان آئیں گے سکیورٹی، رہائش سمیت تمام انتظامات مکمل،بھارت کرتار پور راہداری کھولے ،یاتری

شکرگڑھ(تحصیل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) کرتارپور میں 3 روزہ بیساکھی میلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا جس میں بھارت سے 2800 سکھ یاتری شرکت کریں گے ،اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،براستہ واہگہ بارڈر پاکستان آنے والے یاتری بیساکھی میلے میں شرکت کے ساتھ ساتھ کرتار پور میں قیام کریں گے ، پاکستان پہنچنے والے 2800 یاتری 15 اپریل کو بسوں کے ذریعے کرتارپور پہنچیں گے ۔انتظامیہ کے مطابق یاتریوں کی سکیورٹی، رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ مذہبی رسومات پْرسکون ماحول میں ادا کی جا سکیں،مقامی یاتریوں نے بھارت سے بیساکھی کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں