موٹرسائیکل سبسڈی،محکمہ خزانہ پنجاب نے 24 ارب مانگ لئے

موٹرسائیکل سبسڈی،محکمہ خزانہ پنجاب نے 24 ارب مانگ لئے

سمری وزیراعلیٰ کو ارسال، ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ دوہزارملیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل سبسڈی منصوبے کے لیے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے طلب کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے  بائیکرز سبسڈی منصوبے کی رقم کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے ۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے  بعد محکمہ خزانہ سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کریگا،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے ۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت موٹرسائیکل سواروں کو فی لٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے گی۔ سبسڈی منصوبے کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرز رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔1980 سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بائیکرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں