سعودی درخواست پر پاکستان کا سوڈان کو ہتھیاروں اور طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ موخر

سعودی درخواست پر پاکستان  کا سوڈان کو ہتھیاروں اور طیاروں  کی فراہمی کا معاہدہ موخر

اسلام آباد (رائٹرز) پاکستان نے سوڈان کو ہتھیاروں اور طیاروں کی فراہمی کے لیے 1اعشاریہ 5ارب ڈالر کے معاہدے کیونکہ سعودی عرب نے اس معاہدے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس خریداری کی مالی معاونت نہیں کرے گا۔

یہ بات دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع اور ایک سفارتی ذریعے نے بتائی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض مغربی ممالک نے ریاض کو مشورہ دیا تھا کہ وہ افریقہ میں پراکسی جنگوں سے دور رہے ۔ذرائع کے مطابق مارچ میں ریاض میں سوڈان کی فوجی قیادت اور سعودی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں اس معاہدے کے لیے سعودی مالی معاونت ختم کر دی گئی۔دوسرے سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ دسمبر میں لیبیا کی قومی فوج کے ساتھ 4 ارب ڈالر کا ایک اور معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ، کیونکہ سعودی عرب دونوں ممالک کے حوالے سے اپنی حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں