خلیجی ممالک کیلئے پاکستان سے فضائی آپریشن پچاس فیصد بحال

 خلیجی ممالک کیلئے پاکستان سے فضائی آپریشن پچاس فیصد بحال

لاہور سے 23 پروازیں د بئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت ،قطر ،سعودیہ روانہ عارضی جنگ بندی کے باعث خلیجی ممالک سے پاکستان آنیوالی پروازوں میں اضافہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایران امریکہ عارضی جنگ بندی کے باعث پاکستان سے خلیجی ممالک کے لئے فضائی آپریشن پچاس فیصد تک بحال ہو گیا ہے جبکہ قطر، کویت،متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے د بئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت ،قطر ،سعودی عرب 23 پروازیں روانہ ہوئیں،لاہور میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات آندھی اور بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں 17 پروازیں بھی روانہ ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں