پنجاب اسمبلی:جائیداد تحفظ، لیگل ایڈ سیلز ٹیکس سمیت 7 ترمیمی بل منظور

پنجاب اسمبلی:جائیداد تحفظ، لیگل ایڈ  سیلز ٹیکس سمیت 7 ترمیمی بل منظور

لاہور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں حکومت نے 7 مسو دات قوانین منظور کر وا لئے ، اجلاس ایک گھنٹہ 20منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔۔۔

خواجہ عمران نذیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں جہاں ڈاکٹرز کی کمی ہو گی وہاں بھرتی کی جائے گی ،صوبہ بھر میں 3ہزار ڈاکٹرز بھرتی کریں گے جن کی ٹرانسفر نہیں ہو سکے گی، حکومتی رکن ملک احمد سعید کی کیپٹن فیاض الیاس شہید کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی، ایوان نے مسودہ قانون ترمیم غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کا تحفظ ،مسودہ قانون ترمیم لیگل ایڈ پنجاب ،مسودہ قانون ترمیم سیلز ٹیکس آن سروسز پنجاب ،مسودہ قانون ہائی سکیورٹی زونز قیام پنجاب ، مسودہ قانون ترمیم رجسٹریشن ، مسودہ قانون ترمیم مالیہ اراضی اورمسودہ قانون وقف ٹرسٹس اینڈ کوآپریٹو سوسائٹیز (مانیٹرنگ ) پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کر لئے ۔ اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں