نمایاں خدمات، 47 فوجی افسروں، جوانوں کو عسکری اعزازات سے نواز دیا گیا
ایوان صدر میں پروقار تقریب ، آصف زرداری نے اعزازات دئیے ، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت ملا سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید،سپاہی اسرار محمدکو بھی ستارہ بسالت دیاگیا ،دیگر اہلکاروں کو ہلال امتیاز (عسکری )سے نوازاگیا
اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے 47 افسروں اور جوانوں کو اعلیٰ عسکری اعزازات سے نواز دیا۔ایوانِ صدر میں گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسروں اور اہلکاروں کو نمایاں خدمات اور بہادری کے اعتراف میں عسکری اعزازات دئیے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، مسلح افواج کے اعلیٰ افسر وں، سینئر سرکاری حکام، ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں بے مثال بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت کا اعزاز لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید ، سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید اور سپاہی اسرار محمد کو دیا گیا۔
ہلال امتیاز (عسکری)حاصل کرنے والوں میں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے متعدد سینئر افسر شامل ہیں جن میں ایئر مارشل کاشف قمر، ایئر مارشل عامر شہزاد، ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات، میجر جنرل محمد شاہد ابڑو، میجر جنرل ملک مقبول رضا، میجر جنرل سبطین رفیق، ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ایئر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ایئر وائس مارشل خالد محمود، میجر جنرل اعجاز احمد، ریئر ایڈمرل رضوان صادق، میجر جنرل ملک محمد شہزاد، ایئر وائس مارشل طاہر محمود، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، میجر جنرل قیصر سلیمان، میجر جنرل عمر نسیم، میجر جنرل لقمان حفیظ، میجر جنرل عامر امین، میجر جنرل سید عمران عارف، میجر جنرل ہارون حمید چودھری، میجر جنرل وسیم افتخار چیمہ، میجر جنرل محمد حسین، میجر جنرل شعیب بن اکرم، میجر جنرل یاسر نواز جنجوعہ، میجر جنرل کاشف خلیل، میجر جنرل سید عباس علی، میجر جنرل احمد کمال، میجر جنرل کاشف عبداﷲ، میجر جنرل رانا عرفان شکیل رامے ، میجر جنرل محمد عباس، میجر جنرل انجم ریاض، ریئر ایڈمرل عدنان مجید، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، ریئر ایڈمرل اظہر محمود، میجر جنرل عتیق احمد، میجر جنرل نوید احمد، میجر جنرل ساجد امین، میجر جنرل محمد انتخاب عالم، میجر جنرل محمد شہزاد خان، میجر جنرل شاہد امیر افسر، میجر جنرل نثار الحق، میجر جنرل جواد ریاض، ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال اور ریئر ایڈمرل محمد خالد شامل ہیں۔