امر یکا، ایران امن عمل جاری، ہم پرامید ہیں : پاکستان

 امر یکا، ایران امن عمل جاری، ہم پرامید ہیں : پاکستان

بھارت میں اب مذاکرات کے لئے اٹھنے والی آوازیں مثبت پیش رفت بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں ،بھارت کے مثبت ردعمل کے منتظر :ترجمان

 اسلام آباد (وقائع نگار)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پرامن، بامقصد، تعمیری مذاکرات مسائل کے حل کیلئے ضروری ،ایران سے موصول تجاویز کو آگے بھجوا دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکہ ایران امن عمل ابھی تک جاری ہے ۔ہم اس میں انگیج اور پرامید ہیں،وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ ایران کا جواب فوری طور پر دوسرے فریق کو بھیج دیا گیا تھا۔پاکستان کے دفاعی تعلقات کسی ہمسائے کے ایک دورے سے متاثر نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ابھی تک قزاقوں کے پاس ہیں ،ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانی محفوظ ہیں اور انہیں خوراک فراہم کی جا رہی ہیں،ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اب مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں،ہم ان آوازوں پر بھارتی حکومت کے مثبت ردعمل کے منتظر ہیں۔ٹریک ٹو یا بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں ہے ۔امریکہ اور چین میں رابطوں کو دیکھ رہے ہیں۔وزیر اعظم کی دورہ چین کے حوالے سے تاریخ فائنل ہونے پر اعلان کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں