آزاد کشمیرالیکشن ،پی پی نے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا
اسلام آباد (اے پی پی ،سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کے اجرا کے لئے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فریال تالپور، چودھری محمد یاسین ، فیصل ممتاز راٹھور اور چودھری لطیف اکبر پارلیمانی بورڈ میں شامل ہوں گے ، سردار محمد یعقوب خان، میاں عبد الوحید، سردار قمر الزمان ،سردار تنویر الیاس بھی بورڈ کے رکن ہونگے ۔ چودھری پرویز اشرف اور چودھری ریاض بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے ، چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔