ملزمہ انمول عرف پنکی کا پولیس نے اب تک ڈرگ ٹیسٹ نہیں کرایا، ذرائع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کا پولیس نے اب تک ڈرگ ٹیسٹ نہیں کرایا، ملزمہ کا گزشتہ روز میڈیکل معائنہ کرایا گیا لیکن ڈرگ ٹیسٹ کیلئے سیمپل نہیں لیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کیلئے بلڈ، یورین اور سر کے بال کے سیمپل لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں، ڈرگ ٹیسٹ نہ ہونے سے ملزمہ کے منشیات استعمال کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکے گا۔