مالی سال اختتام تک فنڈزمکمل استعمال کیے جائیں:سہیل آفریدی

مالی سال اختتام تک فنڈزمکمل  استعمال کیے جائیں:سہیل آفریدی

پشاور(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت مالی سال 2025۔26 کا اے ڈی پی سے متعلق اجلاس ہوا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں ضم اوربندوبستی اضلاع کے لیے فنڈز کے اجرا اور اخراجات کی سیکٹر وار صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے جاری مالی سال کے اختتام تک جاری شدہ فنڈز کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کی اے آئی پی فنڈز کے موثر استعمال اور موجودہ 89 فیصد استعمال کو 100 فیصد تک بڑھانے کی بھی ہدایت۔اجلاس میں رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے صوبائی کیش فلو فورکاسٹنگ پر بھی غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں