بجٹ میں ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کی سفارش

 بجٹ میں ٹیکس دہندگان پر  اضافی بوجھ نہ ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے نہ صرف سرکاری محصولات میں اضافہ ہو۔۔۔

 بلکہ معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو جبکہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی آفس کی تیار کردہ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے سفارشات مرتب کی گئیں۔کمیٹی نے ٹیکس پالیسی آفس کو ہدایت کی کہ ایسے پالیسی اقدامات پر توجہ دی جائے جو معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں، محصولات میں اضافہ کریں اور ساتھ ہی ذمہ دار ٹیکس دہندگان پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں