قطر سے 2ایل این جی کارگو جہاز پاکستان پہنچ گئے
وزیر پٹرولیم علی پرویز کا ملاقات میں قطر ی سفیر سے اظہار تشکر مزید سپلائی کیلئے دونوں ممالک کا قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی )قطر سے 2 ایل این جی کارگو جہاز پاکستان پہنچ گئے جبکہ ایل این جی کی مزید سپلائی کیلئے پاکستان اور قطر کا قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیااس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے بروقت سہولت کاری سے پاکستان کو ایل این جی سپلائی کرنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترجیح یہ ہے کہ ضروری منظوریوں کے ساتھ دوست ممالک سے سپلائیز حاصل کی جائیں، ایسے وقت میں قطر کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ فیلڈ مارشل اور نائب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت جامع انرجی سکیورٹی پالیسی تشکیل دے رہی ہے ۔قطری سفیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی ثالثی کوششوں اور تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔اس موقع پر مستقبل میں سٹریٹجک سٹوریجز کے حوالے سے توانائی تعاون کے لیے باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔