ڈیجیٹل گورننس ،صوبوں کاتعاون ناگزیر

ڈیجیٹل گورننس ،صوبوں کاتعاون ناگزیر

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قتصادی امور احد چیمہ اور مشیر برائے وزیراعظم آفس ڈاکٹر توقیر شاہ نے نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان (این ڈی ایم پی) سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔۔۔

 جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا ،وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان، چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس کو نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان کے تحت عملدرآمد کے روڈ میپ، ادارہ جاتی رابطہ کاری کے نظام اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ ان اقدامات کا مقصد ملک بھر میں ڈیجیٹل گورننس، ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل سوسائٹی سے متعلق اصلاحات کو تیز کرنا ہے ۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس کیلئے بین الصوبائی تعاون ناگزیر ہے ، نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان پر تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل مکمل کر لی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں