اسلام آباد ہائیکورٹ :تعلیمی اداروں میں منشیات کیس 19 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ :تعلیمی اداروں میں منشیات کیس 19 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کیس 19مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

 رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس 19مئی کو کیس کی سماعت کرینگے ،گزشتہ سماعت پر وزارت تعلیم نے بیان دیا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اندر نشہ آور سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،وزارت تعلیم کے حکام نے کہا تھا اداروں سے باہر کے معاملات پولیس اور اے این ایف کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں