حکومت کا گندم درآمد کرنے پر غور حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائیگا
لاہور( این این آئی)ملک میں ممکنہ 45 لاکھ ٹن شارٹ فال کے خدشے کے پیش نظر گندم درآمد کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موسمی اثرات کے باعث گندم کی پیداوار میں 12 سے 15 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مجموعی طور پر 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 25 سے 27 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی تجویز زیرغور ہے ، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق گندم موجود نہیں جبکہ پاسکو، سندھ اور خیبر پختونخوا کے پاس مجموعی طور پر 22 لاکھ ٹن گندم موجود ہے ۔